سٹی 42 : گلگت بلتستان اہم اپڈیٹ سامنے آئی ہے کہ پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ادویات اور اشیائے ضروریہ متاثرین تک پہنچا دی گئیں۔
سیلاب سے متاثرہ غذر میں پاک فوج اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی بروقت، فعال امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ ابھی یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان کی ترسیل ادویات اور اشیائے ضروریہ متاثرین تک پہنچائی گئیں۔ اس موقع پر پاک فوج اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی جانب سے قائم میڈیکل کیمپس میں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی ۔

شدید زخمیوں کو بروقت فیلڈ ہسپتال منتقل کیا گیا تاکہ بہتر علاج ممکن بنایا جا سکے، سیلاب متاثرین نے پاک فوج کے اس اقدام کو بھرپور سراہا۔

افواج پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔