ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایمرجنسی صورتِ حال سے نمٹنے کیلئے ملک بھر میں 911 ہیلپ لائن کا فوری نفاذ

ایمرجنسی صورتِ حال سے نمٹنے کیلئے ملک بھر میں 911 ہیلپ لائن کا فوری نفاذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایمرجنسی صورتِ حال میں عوام کو فوری اور مؤثر مدد فراہم کرنے کے لیے ملک بھر میں 911 ہیلپ لائن کو فعال کر دیا گیا ہے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے فوری اقدامات کرتے ہوئے ملک بھر میں ایمرجنسی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے 911 ہیلپ لائن کو فعال کر دیا، تاکہ عوام کو فوری اور مؤثر مدد فراہم کی جا سکے۔ اس حوال سے ترجمان نے بتایا ہے کہ 911 سروس اس صورت میں بھی کام کرے گی جب کسی علاقے میں صارف کے اپنے موبائل نیٹ ورک کے ٹاورز متاثر یا غیر فعال ہوں۔  

ترجمان کے مطابق نظام کے تحت متاثرہ شہری 911 پر رابطہ کر کے ہنگامی مدد حاصل کر سکیں گے، شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رابطے کے لیے 911 ڈائل کریں۔ غیر متاثرہ شہریوں سے التماس ہے کہ غیر ضروری کالز سے گریز کریں تا کہ جن کو مدد درکار ہے، یہ سہولت ان کے کام آ سکے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں اور سیلابی صورت حال کے پیش نظر خیبر پختونخوا کو ترجیحی بنیادوں پر امدادی سامان ٹرکوں کے ذریعے بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔