جنید ریاض:انٹر ،میٹرک کے خراب نتائج پر کارروائی ہوگی،وزیر تعلیم پنجاب نے اساتذہ کو تنبیہ کر دی۔
وزیر تعلیم کے مطابق خراب نتائج دینے والے اساتذہ ،سکول سربراہان کو سزا ملے گی۔
وزیر تعلیم نے بتایا کہ اچھے رزلٹ پر اساتذہ،سکول سربراہان کو انعام دئیے جائینگے۔انعامات کے حوالے سے جلد اعلان کیا جائے گا۔
دوسری جانب پنجاب بھرکےہائی سکولوں میں سینئر اساتذہ کی شدید قلت کے باعث ہائی سکولوں میں ساڑھے 8 ہزارسینئر سکول ٹیچرز کی اسامیاں خالی ہے۔
ذرائع کے مطابق زیادہ تر ای ایس ٹی اور پی ایس ٹی بچوں کو پڑھا رہے ہیں،سائٹس ٹیچرز کی کمی کے باعث بچوں کے نمبرز بھی کم آ رہے ہیں۔
پنجاب بھر میں ہائی سکولوں کی تعداد 1300 ہے،ذرائع کے مطابق لاہور میں 174 ہائی سکولوں میں 374 سینئر اساتذہ کی ضرورت ہے۔ہائی سکولوں میں ایس ایس ٹی اساتذہ کی فوری بھرتی کرنے کی ضرورت ہے۔
سکول سربراہان کا موقف ہے کہ محکمہ تعلیم سکول ٹیچر انٹرنز سے گزارا کرنا چاہتی ہے،مستقل بھرتی نہ کی گئی تو میٹرک کے نتائج خراب آئیں گے،خراب نتائج پر ہمارے خلاف انکوائرایاں لگ جاتی ہیں۔حکومت عارضی حل کی بجائے مسائل کا مستقل حل تلاش کرے۔