ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب کا شہباز شریف کے گرد مزید گھیرا تنگ

نیب کا شہباز شریف کے گرد مزید گھیرا تنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) نیب نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو اثاثہ جات کیس اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ میں طلب کر لیا، 23 اگست کو چوہدری شوگر ملز کیس کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق نیب نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو اثاثہ جات کیس، لاہور ویسٹ مینجمنٹ اور چوہدری شوگر ملز کیس میں طلب کرلیا ہے، میاں شہباز شریف کو تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے اثاثہ جات آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

شہباز شریف پر چوہدری شوگر ملز کے اکاؤنٹس کے ذریعے مبینہ منی لانڈرنگ کا الزام ہے جبکہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ٹھیکوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔ نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم شہباز شریف سے پوچھ گچھ کرکے بیان قلمبند کرے گی۔