ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی سے پشاور جانے والی رحمٰن بابا ایکسپریس میں آتشزدگی سے پولیس انسپکٹر جاں بحق

کراچی سے پشاور جانے والی رحمٰن بابا ایکسپریس میں آتشزدگی سے پولیس انسپکٹر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کراچی سے پشاور جانے والی رحمٰن بابا ایکسپریس میں آتشزدگی کے نتیجے میں پولیس انسپیکٹر جاں بحق ہوگیا۔

 کراچی سے پشاور جانے والی رحمٰن بابا ایکسپریس کے انجن میں کراچی سے تقریباً 55 کلومیٹر کے فاصلے پر گدر اور دھابیجی اسٹیشن کے درمیان آگ بھڑک اٹھی ۔

آگ پر قابو پانے کے دوران ڈیوٹی پر موجود ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کے انسپکٹر مختیار مہر دھوئیں سے شدید متاثر ہونے کے باعث ان کی حالت انتہائی غیر ہوگئی جس کے باعث وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

رحمٰن بابا ایکسپریس کے انجن میں بھڑکنے والی آگ پر ریلوے کے عملے نے فوری طور پر پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انجن کو باقی ٹرین سے علیحدہ کر دیا جبکہ مقامی افراد نے بھی بروقت ریلوے حکام کی مدد کو پہنچے۔

  تاہم آگ پر قابو پانے کے لیے کی گئی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو پھیلنے سے روک دیا جبکہ ٹرین تمام مسافر محفوظ رہے۔

 ریلوے حکام کی جانب سے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی انجن میں آگ بھڑکنے کی وجوہات کا معلوم ہو سکے گا۔