عثمان خان: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی اہم ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور اور ادارہ جاتی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے نادرا کی کارکردگی اور خدمات کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نادرا کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو جاری منصوبوں اور ڈیجیٹل اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی پیشہ ورانہ مہارت اور قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔نادرا کو بین الاقوامی سطح پر معاہدوں کا حصول خوش آئند قرار دیا، ملاقات میں بلوچستان میں شناختی کارڈ کے حصول میں درپیش مشکلات کا معاملہ اٹھایا گیا اور دور دراز علاقوں میں رجسٹریشن سہولیات بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔موبائل رجسٹریشن سروسز کو مزید وسعت دینے کی ہدایت کی گئی۔
ملاقات میں عوام کو بروقت شناختی دستاویزات کی فراہمی یقینی بنانے پر تاکید کی گئی،جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے خدمات کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا،کمزور طبقات کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی،عوامی سہولیات اور ادارہ جاتی کارکردگی میں بہتری کے عزم کا اظہار کیا گیا۔