ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوڈشیڈنگ اور درآمدی مسائل، سولر سسٹمز اور بیٹریوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

لوڈشیڈنگ اور درآمدی مسائل، سولر سسٹمز اور بیٹریوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہدسپرا: شہر میں بڑھتی ہوئی بجلی کی لوڈشیڈنگ اور درآمدات میں رکاوٹوں کے باعث سولر پینلز اور ہائبرڈ سسٹم بیٹریوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 5 سے 15 کلوواٹ کے سولر سسٹمز کی قیمتوں میں تقریباً 2 لاکھ روپے تک اضافہ ہوا ہے، جس سے متبادل توانائی کی طرف جانے والے صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

نئے نرخوں کے مطابق 5 کلوواٹ سولر سسٹم کی قیمت 6 لاکھ 50 ہزار روپے، 7 کلوواٹ سسٹم 7 لاکھ 50 ہزار، جبکہ 10 کلوواٹ سسٹم 11 لاکھ روپے تک جا پہنچا ہے۔

اسی طرح 12 کلوواٹ سسٹم کی قیمت 13 لاکھ روپے اور 15 کلوواٹ سسٹم 15 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائبرڈ سسٹمز میں استعمال ہونے والی بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی 20 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، جس سے مجموعی لاگت مزید بڑھ گئی ہے۔

دکانداروں کے مطابق درآمدی اخراجات میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی اس اضافے کی بڑی وجوہات ہیں، جبکہ لوڈشیڈنگ کے باعث طلب میں بھی تیزی آئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی قیمتوں کے باوجود وہ سولر سسٹم لگانے پر مجبور ہیں تاکہ بجلی کی طویل بندش سے بچا جا سکے، تاہم مہنگائی نے اس متبادل کو بھی مشکل بنا دیا ہے۔