ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توانائی کی بڑھتی قیمتوں کے باعث الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن میں ریکارڈ اضافہ

توانائی کی بڑھتی قیمتوں کے باعث الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن میں ریکارڈ اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ملک میں الیکٹرک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے رجحان میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

   محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے حکام کے مطابق رواں مالی سال کے دوران الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن میں 500 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن فیس میں 95 فیصد تک رعایت کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد نے الیکٹرک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو رجسٹر کروانا شروع کیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے پہلے 9 ماہ میں صوبہ بھر میں 6 ہزار 900 موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں، جبکہ رواں سال اسی مدت میں یہ تعداد بڑھ کر 29 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح گزشتہ سال 500 الیکٹرک گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ رواں سال یہ تعداد بڑھ کر 1600 ہو چکی ہے۔

حکام کے مطابق ای گاڑیوں کے رجحان کو فروغ دینے کیلئے حکومت کی جانب سے خصوصی ریلیف فراہم کیا گیا ہے، جس سے شہری متبادل توانائی کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب بھر میں اب تک تقریباً 2 کروڑ 70 لاکھ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، جن میں روایتی اور الیکٹرک دونوں اقسام شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ای وہیکلز کے بڑھتے رجحان سے نہ صرف ایندھن کی بچت ہوگی بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی آنے کی توقع ہے۔