ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاکھوں موبائل سمز متوفی افراد کے نام پر استعمال ہونے کا انکشاف

لاکھوں موبائل سمز متوفی افراد کے نام پر استعمال ہونے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:نادراکے ریکارڈ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک بھر میں لاکھوں موبائل سمز تاحال متوفی افراد کے نام پر استعمال ہو رہی ہیں، جس پر سکیورٹی اور ڈیٹا شفافیت کے حوالے سے تشویش بڑھ گئی ہے۔

نادرا ذرائع کے مطابق 15 لاکھ سے زائد سمز ایسے شناختی کارڈز پر فعال ہیں جو متوفی افراد کے نام پر تھے، حالانکہ ان کے ڈیتھ سرٹیفکیٹس جاری ہونے کے بعد شناختی کارڈز بھی منسوخ ہو چکے ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ تقریباً 81 لاکھ موبائل سمز ایسے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ ہیں جن کی تجدید ضروری ہے، اور ان سمز کو بھی بند کیے جانے کا امکان ہے۔

نادرا حکام کے مطابق ڈیٹا سکیورٹی اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات پر غور جاری ہے، جس کے تحت غیر فعال یا مشکوک ریکارڈ کو اپڈیٹ کیا جائے گا۔

اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈز کی بروقت تجدید کروائیں اور سمز کی ملکیت کو درست کروائیں، بصورت دیگر ان کی سمز بند کی جا سکتی ہیں۔

نادرا کے مطابق آئندہ مالی سال میں تاخیر سے تجدید کی صورت میں اضافی فیس اور جرمانے بھی عائد کیے جا سکتے ہیں، اس لیے صارفین کو فوری اقدامات کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔