ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

 پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:  پنجاب حکومت نے تعلیمی شعبے میں شفافیت اور نگرانی بہتر بنانے کیلئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ڈیٹا سنٹر  سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے منتقل کر کے ڈیٹا سنٹر اب سی ای او پیکٹاء کے کنٹرول کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ 

محکمہ کے مطابق ڈیٹا سنٹر فوری طور پر پیکٹا کو منتقل کیا جائے گا اور اب یہ سی ای او پیکٹا کے کنٹرول میں ہوگا۔ ادارے کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈیٹا سکیورٹی اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

حکام کے مطابق ڈیٹا سنٹر سے متعلق نگرانی کی براہِ راست رپورٹ سیکرٹری ایجوکیشن کو پیش کی جائے گی، جبکہ منتقل ہونے والا عملہ بدستور اپنی موجودہ پوسٹنگ سے ہی تنخواہیں وصول کرتا رہے گا۔ 

محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ آئندہ پانچ ماہ کے دوران سپیشلائزڈ ہیومن ریسورس کی بھرتی بھی کی جائے گی تاکہ نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ پیف ،پیماء کو ٹھیکے پردیئےگئےسکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے نیا نظام بنایاجائے گا۔

حکام کے مطابق ڈیٹا سنٹر کو جدید تعلیمی مانیٹرنگ سسٹمز کے ساتھ مربوط کیا جائے گا تاکہ نظام کو مزید شفاف، خودمختار اور مؤثر بنایا جا سکے۔