ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 15000 روپے جرمانہ ہو گا

Traffic rules, sever violation, one way traffic , Karachi road accidents
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  کراچی میں سڑکوں پر حادثات روکنے کے لئے پولیس کے ساتھ شہری انتظامیہ نے بھی اہم اقدامات شروع کر دیئے۔  میٹروپولیٹن کارپوریشن (KMC) نے شہر کی مرکزی سڑکوں پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے  ہر شخص پر 15,000 روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

جرمانے سٹی وارڈنز کے ذریعے نافذ کیے جائیں گے۔یہ فیصلہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور کراچی ٹاسک فورس کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے قرارداد آئندہ کونسل اجلاس میں پیش کی جائے گی تاکہ اس پر باضابطہ عمل درآمد کیا جا سکے۔

میئر کراچی کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی بہتری اور حادثات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور شہر میں محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔