ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا

صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم پراڈکٹس (پیٹرولیم لیوی) آرڈیننس 1961 میں ترمیم کی منظوری دی تھی جس کے بعد صدر  آصف علی زرداری نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا۔

صدرمملکت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی آرڈیننس 1961 میں ترمیم کے تحت پیٹرولیم لیوی آرڈیننس سے شیڈول 5 کو نکال دیا گیا۔

آرڈیننس کا شیڈول 5 پیٹرولیم لیوی کے ریٹ سے متعلق ہے۔ترمیم سے قومی محصولات میں اضافہ ہو گا۔

گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، اس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے بلوچستان پرلگائیں گے۔

 آج پیٹرول قیمتیں کم ہونے جارہی ہیں ہم نے سوچا کے ہم اسے برقراررکھیں گے۔

پیٹرول قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کریں گے، ان پیسوں سے قوم کے زخموں پرمرہم رکھیں گے، اس رقم سے کچھی کینال اور کوئٹہ کراچی ایم 25 بنائیں گے۔