امریکی نژاد خاتون کو اسلحہ کے زور پر ہراساں کرنیوالا ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

امریکی نژاد خاتون کو اسلحہ کے زور پر ہراساں کرنیوالا ٹیکسی ڈرائیور گرفتار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہ زیب حسین: سپر ہائی وے میں واقع پرائیوٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں امریکی نژاد خاتون کو اسلحہ کے زور پر ہراساں کرنیوالے ٹیکسی ڈرائیور کوپولیس نے گرفتارکرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے کی حدود میں سپر ہائی وے پر واقع پرائیوٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں 10 اپریل2024کو شیئرنگ رائیڈر گاڑی کے ڈرائیور زین رؤف کی جانب سے مبینہ طور پر خاتون مسافر کو سنسان جگہ پر لے جاکر اسلحہ کے زور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

 متاثرہ خاتون کی شکایت پر پولیس نے 13 اپریل کو تھانہ گڈاپ سٹی میں واقعے کا مقدمہ الزم نمبر 218/24درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کی اور ہاؤسنگ سوسائٹی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم زین روف کو گرفتارکرکے گاڑی اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

 پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم اکیلی سفر کرنے والی خواتین کی رائیڈ قبول کرتا اوران کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کی کوشش کرتا،واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے،ملزم نے گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی جبکہ تفتیشی ٹیم نے ملزم کا دو دن کا ریمانڈ حاصل کرلیا ہے ۔
 

Ansa Awais

Content Writer