ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا، شہباز حکومت کا اہم فیصلہ

وزیراعظم شہبازشریف
کیپشن: PM Shehbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے عیدالفطر کے بعد ہفتے کی چھٹی بحال کیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات  کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی ہفتہ وار دو چھٹیاں کم کرکے ایک کردی گئی تھیں جس پر سرکاری ملازمین سمیت متعدد حلقوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور وزیراعظم سے ہفتے کی چھٹی دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کے دیگر پانچ دنوں میں ورکنگ ٹائم میں ایک گھنٹے کا اضافہ کرکے ہفتے کی چھٹی بحال کردی جائے گی۔ حکومت پر کام کے حوالے سے کافی دباؤ ہے کہ اس وقت زیادہ سے زیادہ کام کیا جائے۔

  ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عید الفطر کے بعد ہفتہ کی چھٹی بحال کیے جانے کا قوی امکان ہے۔
 

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor