(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بحریہ نے دسویں مرتبہ کمبائنڈ ٹاسک فورس - 151 کی کمانڈ سنبھال لی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تبدیلی کمانڈ کی تقریب کمبائنڈ میری ٹائم فورسز ہیڈکوارٹرز بحرین میں منعقد ہوئی، پاک بحریہ کے کموڈور احمد حسین کمبائنڈ ٹاسک فورس - 151 کے نئے کمانڈر تعینات،اس سے پہلے یہ کمانڈ برادر ملک اردن کے پاس تھی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمبائنڈ ٹاسک فورس - 151 میری ٹائم سکیورٹی، بحری قزاقی اور سمندر میں دہشت گردی کی روک تھام کو یقینی بناتی ہے۔
کموڈور احمد حسین کے مطابق خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔ تقریب میں پاکستان اور اردن کے سفیروں سمیت دیگر ممالک کی سفارتی اور عسکری شخصیات نے بھی شرکت کی۔