ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چودھری پرویز الٰہی نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر سنگین الزام لگا دیا

چودھری پرویز الٰہی نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر سنگین الزام لگا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم ق لیگ کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ نے ڈپٹی اسپیکر  پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری پر کہیں اور سے ہدایات لینے کا الزام عائد کر دیا۔

پنجاب اسمبلی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمسلم ق لیگ کے رہنما پرویز الہیٰ نے کہا کہ آج کے دن میں کسٹوڈین نہیں ہوں، وزارت اعلیٰ کا امیدوار ہوں، کوشش کریں گے وزیراعلیٰ کا انتخاب شفاف ہو لیکن شفاف الیکشن پر شہبات ہیں۔ پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ وقت ثابت کرے گا ڈپٹی اسپیکر ایماندار ہے یا نہیں، کس کی نیت خراب ہے وہ آج سامنے آ جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر نمبر پورے نہ ہوتے تو جو اتنے دنوں سے ہو رہا ہے یہ کیسے ہوتا۔آج کے دن پتا چلے گا کون ہاؤس کسٹوڈین ہے اور اس کا رویہ کیا ہے، ارد گرد وقت اور حالات نیک نیتی والے نہیں ہیں۔

واضح رہےکہ  پنجاب کےنئے وزیراعلیٰ کے لیے آج اجلاس ہوگا، جس میں متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار حمزہ شہباز اور مسلم لیگ قاف و پی ٹی آئی کے متفقہ امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔پنجاب اسمبلی اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کریں گے۔