ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی کا فری کورونا ویکسین کیلئے خط، محکمہ صحت نے خاموشی اختیار کرلی

Punjab university
کیپشن: Punjab university
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس : پنجاب یونیورسٹی نے 1300 اساتذہ اور 5ہزار نان ٹیچنگ سٹاف کی فری ویکسینیشن  کیلئے خط ارسال کیا مگر محکمہ صحت  نے خاموشی اختیار کرلی 

 تفصیلات کے مطابق  پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے  محکمہ صحت کو  1300 اساتذہ اور 5ہزار نان ٹیچنگ سٹاف کی فری ویکسینیشن  کیلئےبھجوا یا گیا  جس پر ایک ہفتے بعد بھی  محکمہ صحت  کی جانب سے کوئی  جواب  موصول نہیں ہوا ،پنجاب یونیورسٹی نے محکمہ صحت کو اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگانے کی درخواست کی تھی مگر محکمہ صحت نے ویکسین کے معاملے پر خاموشی اختیار کرلی۔

  پنجاب یونیورسٹی  انتظامیہ کا  کہنا ہے کہ کورونا  کے باعث سب سے زیادہ نقصان  تعلیمی  اداروں کا ہو رہا ہے،اساتذہ اور تدریسی عملہ بھی فرنٹ لائن ورکر ہیں، کورونا کے پھیلا ؤ کے باعت درجنوں اساتذہ اور ملازمین  اس کا  شکار ہو چکے،اساتذہ اور یونیورسٹی عملے کو  ہنگامی بنیادوں پر ویکسینیشن کی ضرورت ہے مگر ایک ہفتے بعد بھی پنجاب یونیورسٹی کو محکمہ صحت  کی جانب سے  کو کوئی   جواب  موصول نہیں ہوا۔