حکومت ریلیف پیکج بارے قوم سے سچ بولے , قمر زمان کائرہ

 حکومت ریلیف پیکج بارے قوم سے سچ بولے , قمر زمان کائرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے حکومتی ریلیف پیکج کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت قوم سے سچ بولے ریلیف پیکج میں حقائق کے برعکس رقوم مختص کی گئیں، وزیر اعلی پنجاب ہیلی کاپٹر سے اتریں فضا سے کرونا وائرس نظر نہیں آتا۔

پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران قمر زمان کائرہ بولےکہ وزیر اعلی سندھ کی پریس کانفرنس کے بعد حکومتی ترجمانوں نے مراد علی شاہ حکومت پر یلغار کر دی، اپوزیشن نے حکومت کو مثبت انداز میں تجاویز دیں تو اس پر تنقید کی گئیں۔

پورے سال میں چھبیس ارب روپے یوٹیلیٹی سٹورز نے کمائے اسے پچاس ارب روپے دے دئیے گئے، قمر زمان کائرہ کا مزید کہناتھاکہ سیاست میں یکجہتی ہوتی فاشزم میں تصادم کروایاجاتاہے اس لئے وزیر اعظم اپنے وزراء کو تھپکیا دیتے ہیں جبکہ وزیر اعلی پنجاب ہیلی کاپٹر سے نیچے نہیں آتے۔ فاشسزم کے تحت تصادم ہوتاہے وزیر اعلی پنجاب ہیلی کاپٹر سے اتر کر نیچے آئیں اوپر سے کرونا نظر نہیں آتا.

قمر زمان کائرہ کاکہناتھاکہ جہانگیر ترین کو میڈیا میں بدنام کیاگیا چینی چوروں والا کام پنجاب حکومت اور ای سی سی کی ملی بھگت سے کیاگیاآئندہ بھی حکومت معاشی مسائل سے توجہ ہٹانے کےلئے ایسے ڈرامے کرے گی، وفاقی حکومت فی الفور طبی عملے کو احتیاطی سامان مہیا کرے۔

پاکستان پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اور جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک پریس کانفرنس سے پہلے ڈاکٹرز کے وفد سے میٹنگ کی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer