کھلے آسمان تلے رکھا کک باکسنگ رنگ فیڈریشن کے تنازع کی بھینٹ چڑھ گیا

کھلے آسمان تلے رکھا کک باکسنگ رنگ فیڈریشن کے تنازع کی بھینٹ چڑھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد : نشتر پارک میں کھلے آسمان تلے رکھا کک باکسنگ رنگ تباہ ، کک باکسنگ رنگ فیڈریشن میں عہدوں کے تنازع کے باعث گزشتہ ایک سال سے پنجاب سٹیڈیم کے لان میں رکھا ہے۔


پاکستان میں مارشل آرٹس کے بہت کم کھیل ایسے ہیں جن کے پاس اپنی سہولیات دستیاب ہیں لیکن جن فیڈریشنز کے پاس تمام وسائل موجود ہیں ان میں عہدوں کے جھگڑے جاری ہیں۔ کک باکسنگ فیڈریشن کے پاس لاہور میں اپنا پورٹ ایبل رنگ موجود ہے ہے لیکن کک باکسنگ فیڈریشن میں عہدوں کے تنازع کے باعث رنگ کا کوئی وارث نہیں۔

کک باکسنگ رنگ میں ایک سال سے کسی کھلاڑی کو ٹریننگ کی بھی اجازت نہیں۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب بھی لاکھوں روپے مالیت کے رنگ کی تباہی پر خاموش تماشائی ہے اور اب واحد رنگ کی مرمت کےلئے بھی لاکھوں روپے درکار ہونگے۔
 

یاد رہے دنیا بھر میں  کورونا وائرس اپنے پنجے گاڑ چکا ہے،اب تک دنیا میں  کورونا وائرس سے بیس لاکھ لوگ متاثر ہوچکے ہیں،مرنیوالوں کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے،سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکا،برطانیہ،اٹلی ، سپین، جرمنی ، چین اور دیگر شامل ہیں،امریکا اس وقت  کورونا وائرس کا مرکز ہے،تمام ممالک نے اپنے شہریوں کو بچانے کیلئے لاک ڈائون کیا ہوا ہے،ماہرین بھی کہتے ہیں کہ لاک ڈائون ہی واحد حل ہے۔اس لاک ڈائون کی وجہ سے کھیلوں کے میدان ویران ہیں تو سیاحتی مقامات سنسان پڑے ہیں۔

پاکستان میں بھی لاک ڈائون کی وجہ سے تمام کھیلوں کی سرگرمیاں  معطل ہیں،پی ایس ایل کو تو سیمی فائنلز اور فائنل کے بغیر ختم کرنا پڑا ۔عالمی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ ،خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر رائونڈ  بھی خطرات کا شکار ہیں،بھارت کی آئی پی ایل بھی ملتوی کردی گئی ہے،عالمی اولمپک مقابلے بھی ایک سال آگے کردئیے گئے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer