سرکاری یونیورسٹیوں کے اساتذہ کی موجیں

سرکاری یونیورسٹیوں کے اساتذہ کی موجیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سرکاری یونیورسٹیوں کے اساتذہ کی موجیں ہی موجیں، تنخواہ 12 ماہ ملتی ہے، تدریس صرف 5 مہینے، یونیورسٹیوں کے اساتذہ کو سرکاری خزانے سے 7 مہینے مفت کی تنخواہ ملتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں کے اساتذہ دیگر سرکاری ملازمین کے مقابلے میں سال بھر نوکری کرنے کی بجائے صرف پانچ مہینے پندرہ دن ملازمت کرتے ہیں۔ سال کے 365 دن میں سے یونیورسٹیاں 191 دن بند رہتی ہیں جبکہ یونیورسٹیاں تدریس کیلئے صرف 5 مہینے 15 دن کھلی رہتی ہیں، موسم گرما کی 77 چھٹیاں، موسم سرما کی یونیورسٹیوں کو دس چھٹیاں ہوتی ہیں، ہفتے کے روز کی چھٹیوں کی تعداد 47 بنتی ہے اور ہر سمسٹر کے فائنل ٹرم امتحان کے بعد ایک ہفتے کی چھٹیاں کر دی جاتی ہیں۔

ان میں اُستاد کی 25 استحقاقی چھٹیاں ملا کر سال میں 216 چھٹیاں بنتی ہیں، سال میں 191 روز چھٹیاں ہونے پر یونیورسٹیوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، سرکاری محکمہ جات اساتذہ کا طبقہ سب سے کم کام کرنیوالا ہے۔ ماہرین تعلیم کہتے ہیں کہ یونیورسٹیوں کو عالمی جامعات کے ساتھ مقابلہ کرانے کیلئے ضروری ہے کہ چھٹیوں کی تعداد کم کی جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer