ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد اور پنڈی کے درمیان جدید تیز رفتار ٹرین چلانے کا فیصلہ 

حکومت نے وفاقی دارالحکومت آباد سے راولپنڈی  کےدرمیان جدید اور تیز رفتار ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

اسلام آباد اور پنڈی کے درمیان جدید تیز رفتار ٹرین چلانے کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد سے راولپنڈی  کےدرمیان جدید اور تیز رفتار ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں مارگلہ اسٹیشن اسلام آباد سے راولپنڈی صدر اسٹیشن تک ریل منصوبہ جلد ازجلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ آئندہ ہفتے منصوبےکے فریم ورک ایگریمنٹ کو حتمی شکل دے کر دستخط ہوں گے۔  

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان سفر 20 منٹ میں طےہوگا، وقت اور  ایندھن بچےگا جب کہ  جدید اور تیز رفتار ٹرین سے ٹریفک کا دباؤ  بھی کم ہوگا۔ ا سکے علاوہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تیز رفتار ٹرین کے لیے ٹریک وزارت ریلویز دے گی اور ریل سروس کا انتظام سی ڈی اے سنبھالے گی۔

علاوہ ازیں اجلاس میں ریل سروس کے لیے جدید ٹرین امپورٹ کرنے پر  بھی اتفاق کیا گیا ۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ جڑواں شہروں کے درمیان ریل سروس کا آغاز عوامی فلاح کا بہترین منصوبہ ہوگا، شہری تقریباً 20 منٹ میں جڑواں شہروں کے مابین تیز اور آسان سفر کر سکیں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ‎ منصوبہ وزیراعظم کےعوامی ریلیف کے وژن کا عکاس ہے، منصوبے کی تکمیل سے ہزاروں شہریوں کو سفر کی جدید اور معیاری سہولت ملےگی۔