بھرتیوں کی منظوری، سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئےخوشخبری

Grand Recruitment in Islamabad Police
کیپشن: Recruitment
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد پولیس میں ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کے لئےخوشخبری، اسلام آباد پولیس میں گریڈ 1 سے 15 کی 1967 آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی گئی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بھرتی کے لئےنظرِ ثانی شدہ این او سی جاری کر دیا۔

 اسلام آباد پولیس میں ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے خوشخبری ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اسلام آباد پولیس میں گریڈ 1 سے 15 کی 1967 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے اور اس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بھرتی کے لئےنظرِ ثانی شدہ این او سی جاری کر دیا ہے، این او سی کے مطابق بھرتی کا عمل دسمبر تک مکمل کیا جائے گا.

اسلام آباد پولیس میں گریڈ 1 سے 15 کی 1967 اسامیوں میں اے ایس آئی (گریڈ11) کی 116، کانسٹبل (گریڈ 7) کی 1668، اسسٹنٹ (گریڈ 15) کی 16، سٹینو ٹائپسٹ کی 20 اور ڈی ای او کی 6 (گریڈ 14) آسامیاں، یو ڈی سی (گریڈ 11) کی 12 آسامیاں، ایل ڈی سی (گریڈ 9) کی 24 آسامیاں، نائب قاصد کی 12 اور فالور سٹاف کی 93 (گریڈ 1) آسامیاں شامل ہیں، بھرتی کا عمل ریکروٹمنٹ پالیسی کے تحت مکمل کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer