ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی پی ایس سی امتحانات، بد انتظامی عروج پر پہنچ گئی

پی پی ایس سی امتحانات، بد انتظامی عروج پر پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فخر امام ) سینٹر میں داخلہ کی اجازت نہ ملنے پر امیدواروں کا احتجاج، ایک امیدوار گاڑی کے آگے لیٹ گیا، امیدوار کا کہنا تھا کہ گیٹ پر موجود عملے نے بدتمیزی کی اور من پسند افراد کو مقررہ وقت کے بعد بھی اندر جانے دیتے رہے۔

پنجاب سروس کمیشن آف میں پی پی ایس ای امتحان میں بد انتظامی، امتحان میں اندر داخل نہ ہونے دینے اور گیٹ پر موجود عملے کی جانب سے بدتمیزی پر نوجوان احتجاجاً گاڑی کے آگے لیٹ گیا۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ گیٹ پر موجود عملے کی جانب سے بدتمیزی کی گئی اور احتجاج کرنے پر تشدد کیا گیا۔

دیگر امیدواروں کی جانب سے بھی گیٹ عملے کے رویے اور بد انتظامی کی شکایت کی گئی، امیدواروں کا کہنا تھا کہ رش کی وجہ سے اچانک مقررہ وقت پر اچانک دروازہ بند کر دیا گیا اور صرف من پسند امیدواروں کو ہی اندر داخل ہونے دیا جا تا رہا۔ امیدواروں نے مطالبہ کیا کہ اعلی حکام گیٹ عملے کے ناروا رویئے کا نوٹس لیں۔