ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قندھار و کابل میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی، فتنہ الہندستان کی قیادت ختم

قندھار و کابل میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی، فتنہ الہندستان کی قیادت ختم
سورس: Google

احمد منصور :  پاکستان نے افغانستان کے صوبہ قندھار اور کابل میں نہایت کامیاب اور باریک بینی سے منصوبہ بند Precision Strikes کر کے فتنہ الخوارج کی قیادت کا خاتمہ کر دیا۔

 اسلام آباد میں سکیورٹی زرائع نے بتایا کہ افغانستان کے اندر کی گئی ان کارروائیوں کا  ٹارگٹ صرف اور صرف دہشت گرد عناصر تھے۔ ان کارروائیوں کا مقصد، بالخصوص افغان طالبان کے ان ٹھکانوں کو نشانہ بنانا تھا جو پاکستان کے اندر تخریبی کارروائیوں میں ملوث پائے گئے۔

قندہار میں پاکستان کے دشمن عناصر کے تین ٹھکانے تباہ کئے

 قندھار میں افغان طالبان کی بٹالین نمر4 کے ہیڈکوارٹر، بٹالین 8 اور بارڈر بریگیڈ نمبر 5 کے مخصوص اہداف کو انتہائی احتیاط سے کی گئی پلاننگ کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔ یہ تمام اہداف شہری آبادی سے الگ تھلگ واقع تھے۔ تمام اہداف کو انتہائی کامیابی کے ساتھ تباہ کیا گیا۔

کابل میں فتنہ الہندوستان کے مرکز کو تباہ کیا گیا

کابل میں فتنہ الہندستان کے مرکز اور اس کی قیادت کو ہدف بنایا گیا، جو پاکستان کے خلاف منظم سازشوں میں مصروف تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام کارروائیاں انتہائی محتاط منصوبہ بندی، انٹیلیجنس معلومات اور بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں رہ کر کی گئیں تاکہ عام شہریوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

عسکری ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کی خودمختاری، سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور آئندہ بھی دشمن عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔