ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک اورفتح؛ افغانستان سے آنےوالے30خوارجی جہنم واصل

Pakistan Army, Mohmand Border, Afghanisttan Pakistan escalation, City42

سٹی42:  بریکنگ نیوز آ رہی ہے کہ  پاک فوج کے جوانوں نے مہمند میں بروقت کارروائی  کر کے افغانستان سے  "تشکیل"  میں آنے والے 30 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع بتا رہے ہیں کہ  پاک فوج کی سخت جوابی کارروائی  میں افغانستان سے بھیجے گئے تمام خارجی دہشتگرد مارے گئے، ایک بھی زندہ نہیں با۔ افغان طالبان نے  فتنہ الخوارج کی مدد سے ایک بڑا جتھہ بنا کر پاکستان کے علاقہ مہمند   کے اندر بھیجنے کی  کوشش کی۔ اس سازشی کوشش کو  پاک فوج نے ناکام بنا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع بتا رہے ہیں کہ افغان طالبان اب کھلم کھلا فتنہ الخوارج پر انحصار کر رہے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اپنی سالمیت پر ہونے والے حالیہ حملوں کے جواب میں سٹریٹ فارورڈ پالیسی نے  افغان طالبان  کو فتنہ الخوارج پر انحصار کرنے پر مجبور کردیا۔  

پاک فوج کی بروقت کارروائی سے آج  در اندازی کیلئے آنے والی سازشی دہشتگرد  تشکیل میں شامل 30 خوارجی جہنم واصل ہو چکے ہیں۔

 سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس نئی تشکیل  کو بھیجنے کا مقصد مہمند کے سرحدی علاقہ ترکمان زئی سے دراندازی کے ذریعے دہشتگردی کی کارروائیاں کرنا تھا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  یہ در اندازی پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیوں میں افغان طالبانوں کی ہزیمت کا بدلہ لینے کی ناکام کوشش تھی- سیکیورٹی ذرائع

مہمند کے سرحدی علاقے میں آپریشن اس وقت  بھی جاری ہے اور مزید خوارجین کے جہنم واصل ہونے کی اطلاعات  ہیں۔