ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا پہلا حکم سامنے آگیا

 خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا پہلا حکم سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  خیبر پختون خوا صوبے کے اندر دہشتگردوں نے جنگ کو عروج پر پہنچا رکھا ہے اور سرحدوں پر پڑوسی ملک  کے طالبان حملے کر رہے ہیں، ایسے میں صوبے کی حکومت سنبھالنے والے  نئے وزیراعلیٰ نے پہلا کام یہ کیا کہ عدالتی مفرور صنم جاوید کے پشاور سے غائب ہو جانے کے واقعہ کا "سختی سے نوٹس" لے لیا۔

صنم جاوید لاہور کی انسداد دہشتگردی  کی عدالت سے نو مئی سانحہ کے دو مقدموں میں قید کی سزا پانے کے بعد سے مفرور ہے اور پشاور میں موجود تھی۔  کچھ روز پہلے وہ پشاور میں مبینہ طور پر اغوا ہو گئی۔ جس کا مقدمہ فوراً درج ہوا اور فوراً تفتیش کی گئی۔

آج خیبر پختونخوا کے اڈیالہ جیل سے نامزد ہو کر آنے والے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالا تو پہلا کام یہ کیا کہ صنم جاوید کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

 وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے انسپکٹر جنرل پولیس کو اپنے دفتر طلب کیا  اور ان سے صنم جاوید کے مبینہ اغوا کے معاملے پر  کل تک رپورٹ مانگی۔