ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممنوعہ فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی کو عدالت سے بڑا دھچکا لگ گیا

PTI Foreign Funding Case
کیپشن: PTI Foreign Funding Case
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس فیصلے کے خلاف اپیل میں اکبر ایس بابر کو فریق نہ بنانے کی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ کیس فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی اپیل کی سماعت کی، ہائیکورٹ نے اکبر ایس بابر کی اپیل میں فریق بننے کی درخواست منظور کر لی، ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے اکبر ایس بابر کو فریق بنانے کی درخواست منظور کی۔ 

جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اور جسٹس بابر ستار نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اکبر ایس بابر ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تمام پروسیڈنگ کا حصہ رہے، اکبر ایس بابر کو اس مرحلے پر عدالتی کارروائی سے باہر رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 3 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے میں کہا ہے کہ تحریک انصاف پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوگئی ہے۔