ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب تھانے طلب

Maryam Aurangzeb
کیپشن: Maryam Aurangzeb
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو سبزہ زار ٹاؤن تھانے میں طلب کر لیا گیا ہے، شہری نے ان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو سبزہ زار ٹاؤن تھانے میں طلب کرلیا ہے، پولیس نے ان سے کہا ہے کہ وہ 18 اکتوبر کو تھانے میں پیش ہوں۔پولیس نے مریم اورنگزیب کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 160 کے تحت طلب کیا ہے، ایک شہری نے وفاقی وزیر کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا ہوا ہے۔