موسم سرما کی آمد، سکولوں کے اوقات کار تبدیل

موسم سرما کی آمد، سکولوں کے اوقات کار تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے موسم سرما کیلئے سکولوں کے نئے اوقات کار جاری کردیئے، سکولوں کے نئے اوقات کار کا اطلاق بدھ سے ہوگا۔

موسم سرما کیلئے سکولوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیئے گئے ہیں۔ سکولوں کے نئے اوقات کار کا اطلاق بدھ سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق گرلز سکول سوا آٹھ بجے لگیں گے جبکہ چھٹی سوا 2 بجے ہوا کرے گی۔ بوائز سکول ساڑھے 8 بجے لگیں گے اور چھٹی اڑھائی بجے ہوا کرے گی۔

جمعہ کے روز گرلز سکولز کو 12 بجے اور بوائز سکولز کو سوابارہ بجے چھٹی ہوا کرے گی۔ سکینڈ شفٹ میں سکول ساڑھے بارہ بجے لگے گا چھٹی ساڑھے پانچ بجے ہوا کرے گی۔ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سکول کے اوقات کار میں تبدیلی موسم بدلنے کے باعث کی گئی ہے۔