گھر سے بھاگ کر شادی کرنے کے رجحان میں اضافہ

گھر سے بھاگ کر شادی کرنے کے رجحان میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق:گھروں سے بھاگ کر کچہریوں میں شادیاں کرنے کے رجحان میں اضافہ, روزانہ سیشن اور تینوں کچہریوں میں پانچ سے دس لڑکے اور لڑکیاں نکاح کررہے۔
تفصیلات کے مطابق  لاہور کی عدالتوں سیشن کورٹ اور کچہریوں میں محبت کرنے والے جوڑے کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، ہر تیسرے چیمبر میں جوڑے نکاح کرتے نظر آرہے ہیں۔

گزشتہ روز خانیوال کا ایک جوڑا الطاف اور شبانہ کا نکاح کرایا گیا ، اس موقع پر سیشن کورٹ میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔دونوں کا نکاح نکاح خواں حافظ عثمان ایڈووکیٹ نے کرایا ۔ سیشن کورٹ اور دیگر عدالتوں میں پانچ سے دس نکاح روزانہ کرائے جارہے ہیں۔

اپنی مرضی سے شادی کرنے کے رجحان میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔