یورپ، برطانیہ اور امریکا جانے والے مسافروں کیلئےبڑی خبر

PIA
کیپشن: PIA
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بیرون ممالک میں سفر کرنے والے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہےپاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی سفارتی تعلقات کے 75برس مکمل ہونے پر شہریوں کو بڑی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے استنبول کے لئے پروازوں کا آغاز کردیا، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر براہ راست پروازیں شروع کردی گئی۔پی آئی اے کی پروازوں کی شروعات دونوں اسلامی ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات کی تجدید نو ہے، پاکستان اور ترکیہ میں مضبوط اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔

پی آئی اے کی ترکیہ کے لئے پروازوں سے مسافروں کو یورپ، برطانیہ اور امریکہ کے 28 شہروں تک سفر کی آسان رسائی ممکن ہو گئی۔پی آئی اے استنبول سے ترکش ائر لائن کی منسلک پروازوں سے امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے مختلف شہروں تک سفری سہولیات فراہم کرنے والی پہلی پاکستانی فضائی کمپنی ہے۔

لاہور سے دو اور اسلام آباد سے ہفتہ وار چار پروازیں شروع کی جارہی ہیں،لاہور ایئر پورٹ پر افتتاحی پرواز کے موقع پر ایک سادہ اور پروقار تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی وزیر ایوایشن خواجہ سعد رفیق تھے۔

لاہور ایئر پورٹ پر افتتاحی پرواز کے موقع کیک کاٹا گیا اور مسافروں میں پھول ، تحائف اور ترکش مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ایویشن نے کہا کہ پاکستان اور ترکی گہرے تاریخی اور مشترکہ ثقافتی رشتے سے منسلک ہیں، پی آئی اے کا استنبول آپریشن پاکستان اور ترکی کے سفارتی تعکاقات قائم ہونے کی 75ویں سالگرہ کے طور پر کیا گیا ہے ، پی آئی اے اپنے سروس کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔