لاہور میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کا خطرہ

Lahore Electricity Break Down In Lahore
کیپشن: Lahore Electricity Break Down
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: لاہور شہر میں بڑھتی ہوئے سموگ کے باعث بجلی کے بریک ڈاؤن کے خدشات پیدا ہوگئے، لیسکو کی جانب سے 132 کے وی کی ٹرانسمیشن لائنز کے ڈسک انسولیٹرز پر جمع ہونے والی آلودگی کی صفائی کیلئے اقدامات نہ کیے جاسکے۔
 کمپنی کے ہائی ٹرانسمیشن سسٹم میں نصب ڈسک انسولیٹرز پر جمنے والی سموگ ٹرپنگ،بریک ڈاؤن کا باعث بن سکتی ہے، ماضی میں سموگ کی وجہ سے ٹرانسمیشن لائینز کی ٹرپنگ کے واقعات رونما ہو چکے ہیں، اس کے باوجود لیسکو نے ٹرانسمیشن لائینز سے سموگ کی صفائی کے اقدامات پس پشت ڈال دیئے ہیں۔

کمپنی نے چند سال قبل کروڑوں روپے کی لاگت سے ڈسک واشنگ مشین درآمد کی تھی تاکہ سموگ کے سیزن میں ٹرانسمیشن لائینز کی صفائی کی جا سکے، تاہم کروڑوں روپے کی ڈسک واشنگ مشین کو ڈسک انسولیٹرز کی صفائی کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکا، ڈسک واشنگ مشین کی مدد سے ایک سو بتیس کے وی کی ٹرانسمیشن لائن کو صاف کیا جا سکتا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer