کلیم اختر: پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں جگہ کی گنجائش نہ ہونے کے باعث لاہور ، شیخوپورہ ، رائے ونڈ اور قصور کے اضلاع کے طلباء اور طالبات کو ہاسٹل الائمنٹ فارم جاری نہیں کیے جائیں گئے۔
پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل میں رہائش کے خواہشمند طلباء اور طالبات کے الائمنٹ فارم کلاسز شروع ہونے سے قبل شعبہ جات کو ارسال کرنا لازم ہوگا جبکہ اس سال طالبات کے ہاسٹل الائمںٹ فارم بھی شعبہ جات کو بھجوائے جائے گئے اورایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلباءاور طالبات کو صرف کورس ورک کے لئے ہی ہاسٹل الاٹ لیے جائے گئے ۔
یاد رہے پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ایم فل اور پی ایچ ڈی طلبہ کو جگہ گنجائش نہ ہونے کی باعث ہاسٹل الاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن بعدازاں طلباء کے مطالبات پر جامعہ کی انتظامیہ نے ہاسٹل الاٹ کیے۔ پنجاب یونیورسٹی میں ایم فل ، پی ایچ ڈی کی کلاسز کا باقائدہ آغاز 22نومبر کو ہوگا۔