ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یومِ تشکر پر عام تعطیل؟ 

 یومِ تشکر پر عام تعطیل؟ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان میں معرکہ حق اور آپریشن بُنیان مرصوص میں شاندار کامیابی پر ملک بھر میں 16 مئی کو یوم تشکر سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وفاقی اور صوبائی  حکومتوں کی طرف سے خصوصی تقریبات کی جائیں گی جب کہ عوام مکار بنیئے پر مکمل فتح پانے پر اللہ کا شکر ادا کرنے اور اپنی کامیابی کا جشن منانے کے لئے  بڑے پیمانہ پر  ریلیاں نکالنے سے لے کر سیمیناروں، جلسوں تک بہت کچھ کرنے کے انتظامات کر چکے ہیں۔

 حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ پر عام تعطیل کے حوالے سے نوٹی فکیشن وائرل ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ 16 مئی کو یوم تشکر کے سلسلے میں ملک بھر میں چھٹی ہوگی اور تمام تعلیمی ادارے، دفاتر بند رہیں گے۔

 سرکاری ذرائع نے اس حوالے سے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھرمیں یوم تشکر کے سلسلے میں کوئی عام تعطیل نہیں ہوگی اور نہ ہی اس میں کوئی صداقت ہے۔

 ذرائع نے کہا کہ یوم تشکرکے موقع پرعام تعطیل کا سوشل میڈیا پروائرل ہونے والا نوٹی فکیشن جعلی ہے۔