ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پراپرٹی کی فروخت پر کیپیٹل گین ٹیکس کی شرح میں 25 فیصد اضافے کا امکان

پراپرٹی کی فروخت پر کیپیٹل گین ٹیکس کی شرح میں 25 فیصد اضافے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ میں پراپرٹی کی فروخت پر کیپیٹل گین ٹیکس (CGT) کی شرح میں 25 فیصد تک اضافے کی تیاری کر لی ہے جس سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ 2024-25 میں کیپیٹل گین ٹیکس کی موجودہ شرح 15 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد تک کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔ یہ شرح کارپوریٹ سیکٹر کے انکم ٹیکس کے مساوی مقرر کی جا سکتی ہے۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ نظام کے تحت پراپرٹی کی خرید و فروخت پر لاکھوں روپے کا منافع حاصل کرنے کے باوجود کم شرح پر ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ذرارئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ٹیکس اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیکس کی شرح میں اضافے سے پراپرٹی ٹرانزیکشنز کی تعداد میں کمی واقع ہو سکتی ہے جس کا اثر مجموعی معیشت پر بھی پڑے گا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق کیپیٹل گین ٹیکس میں مجوزہ اضافے کا معاملہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ورچوئل مذاکرات کے دوران زیر بحث ہےجہاں بجٹ 2024-25 کے حوالے سے ٹیکس آمدن اور اخراجات پر بات چیت جاری ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئندہ بجٹ میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا ہدف 11 فیصد جبکہ اخراجات کا تناسب 20.3 فیصد مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔