ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا پرریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ کرنیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ

 سوشل میڈیا پرریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ کرنیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عرفان ملک: ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں کاآغاز کردیا،نفرت انگیزمہم چلانےمیں ملوث5ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مقدمےمیں عدیل راجہ، معیدپیرزادہ،محمدعمر،محمدنذیربٹ اوراحمدنورانی نامزد ہیں۔نامزدملزمان سوشل میڈیاپرریاستی اداروں کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ میں ملوث ہیں۔ملزمان نےپاک بھارت کشیدگی میں ریاستی اداروں کیخلاف جھوٹاواشتعال انگیزموادشیئرکیا۔ملزمان مسلسل سوشل میڈیاپرجھوٹےاورگمراہ کن موادکی تشہیرمیں ملوث رہے۔

موادافواج پاکستان ،اعلیٰ حکام کیخلاف نفرت انگیزی وعوام میں خوف وہراس پھیلانےکاباعث ہے۔ملزمان نے عوام میں انتشار،بےچینی اورریاست کیخلاف بداعتمادی پیداکرنےکی کوشش کی۔این سی سی آئی اےنےملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکےکارروائی کاآغازکردیا۔این سی سی آئی اےریاستی اداروں کیخلاف مہم جوئی میں ملوث عناصرکی سرکوبھی کیلئےاقدامات کررہی ہے۔

این سی سی آئی اے  کا کہنا تھا کہ  سوشل میڈیاپرانتشار یاریاستی اداروں کونشانہ بنانےکی کوشش سےسختی سےنمٹاجائیگا۔