ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی صورتحال؛  گرمیوں کی چھٹیاں وقت سے پہلے ہونے کا امکان

Heatwave Lahore, Punjab Hot weather, City42, Summer Holidays, Lahore weather forecast, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وسیم عظمت:  حکومتِ پنجاب کی طرف سے سکولوں اور کالجوں کی گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا تاہم گرمی کی شدید لہر کے سبب گرمیوں کی چھٹیاں مئی کی بائیس تئیس تاریخ کو ہی ہونے کا قوی امکان ہے۔

حکومت نے چند روز پہلے  واضح کیا ہے کہ اگر گرمی زیادہ بڑھی تو گرمی کی چھٹیاں مئی کے تیسرے ہفتے کے اختتام پر کی جا سکتی ہیں۔

آج بدھ کے روز پاکستان کے میٹ ڈیپارٹمنٹ نے گرمی کی شدید لہر آنے کی فور کاسٹ کر دی ہے۔ 

اس کے ساتھ ہی پنجاب کے ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کے ادارہ نے الرٹ جاری کیا ہے جس میں عوام کو گرمی کی شدید لہر سے بچنے کے لئے  دھوپ میں کم سے کم رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔ 

اس الرٹ میں ہسپتالوں کو غیر معمولی صورتحال کے لئے تیار رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

امکان ہے کہ پنجاب کی حکومت اپنے وعدے کے مطابق ہیٹ ویوو کے دوران  کم سن بچوں کو شدید گرمی ، ہیٹ سٹروک اور سن سٹروک سے بچانے  کے لئے گرمیوں کی چھتیاں معمول کے وقت سے ایک ہفتہ پہلے یعنی  مئی کی  بائیس تئیس تاریخ تک کر سکتی ہے۔