عثمان خان : الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے متعلق رپورٹ جاری کردی ۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق عام انتخابات میں 2158 ٹن واٹر مارک پیپرز استعمال کیا گیا۔ انتخابات میں ملک بھر سے 17816 امیدواروں نے حصہ لیا۔انتخابات کے لیے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں 859 انتخابی حلقے بنائے گئے۔ تین پرنٹنگ پریس سے بیلٹ پیپرز چھپوائے گئے۔ قومی اسمبلی کے ہر ریٹرننگ افسران کو چار لیپ ٹاپ جبکہ صوبائی اسمبلی کے ریٹرننگ افسران تین لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے۔ عام انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر 1899 سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو نوٹسز جاری کیے گئے۔ عام انتخابات میں قومی اسمبلی دو اور صوبائی اسمبلی میں دو ٹرانس جینڈر نے حصہ لیا۔
رپورٹ کے مطابق عام انتخابات کے لیے 7 لاکھ بیلٹ باکس استعمال کیے گئے اور 1.5 لاکھ بیلٹ باکس ریزروو رکھے گئے۔ عام انتخابات کے دوران 10 لاکھ 3ہزار883 پولنگ سٹاف کو انتخابی عمل کے لیے تربیت دی گئی۔ انتخابات کے لیے ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے، جن میں سے مردوں کے لیے 25 ہزار 211 ، خواتین کے لیے 23 ہزار 844 جبکہ مشترکہ 41 ہزار 58 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے۔ عام انتخابات میں پولنگ کے لیے 2 لاکھ 76 ہزار 398 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے۔