ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک کے نتائج کا اعلان کب ہوگا؟ وزیر تعلیم نے بتادیا

میٹرک کے نتائج کا اعلان کب ہوگا؟ وزیر تعلیم نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ میٹرک کے نتائج کا اعلان 90 روز میں کیا جائے گا، میٹرک کے پیپرز کی مارکنگ 15 جون سے شروع کروائی جائے گی۔
صوبائی وزیر تعلیم نے بورڈ امتحانات کے حوالے سے زیر بحث چند نکات کی تفصیلات بیان کردیں۔ مرادراس نے کہا کہ نمبروں کی ایمپورنگ کیلئے امتحانات کا آخری چانس دینے والے طلبہ کو گریس مارکس دے کر پاس کردیا جائے گا۔گیارہویں جماعت میں پاس ہونے والے طلبہ کو 3 فیصد اضافی نمبرز دے کر بارہویں میں پاس کردیا جائے گا۔

انٹرپارٹ ون میں مکمل فیل ہونے والے طلبہ پارٹ ٹو میں بھی فیل تصور کیے جائیں گے۔نہم جماعت کے مختلف مضامین میں امپرومنٹ کیلئے میٹرک کے امتحان میں حاصل کردہ نمبروں کےمطابق نمبرز ایوارڈ کیے جائیں گے۔پریکٹیکل کا امتحان نہیں لیا جائےگا۔پریکٹیکل میں تمام بچوں کو 50 فیصد نمبرز دے دیئے جائیں گے۔پریکٹیکل کے باقی 50 فیصد نمبر پیپر میں حاصل کردہ نمبروں کے تناسب سے دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جن بچوں کویہ آپشن پسند نہیں وہ آئندہ سال اپنی خواہش کے مطابق دوبارہ امتحان دے سکتے ہیں۔دوبارہ امتحان دینے کیلئے طالبعلم کو 15 جولائی تک بورڈ سے رابطہ کرنا ہوگا۔پروموٹ ہونے والے طلبہ کے دہم اور بارہویں جماعت کے حاصل کردہ نمبرز کو ڈبل کردیا جائے گا۔

مراد راس کا کہنا ہے کہ بورڈ کیجانب سے جاری کردہ مارکس شیٹ سے بچوں کی پرفارمنس کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکے گا، مارکس شیٹ مکمل مشاورت کے بعد جاری کی جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer