ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:مسلح ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر    19 کروڑ مالیت کی قیمتی اشیاء لے اڑے

ڈکیتی کی واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس سے ملزمان کی شناخت میں مدد مل سکتی ہے

لاہور:مسلح ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر    19 کروڑ مالیت کی قیمتی اشیاء لے اڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: شہر میں ایک کے بعد دوسری بڑی ڈکیتی کی واردات سامنے آ گئی،  مسلح ڈاکو   20 تولے سونا، 20 تولہ ڈائمنڈ اور 7 گھڑیاں لے کر فرار۔ 

ذرائع کے مطابق ڈیفنس اے کے علاقے میں مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ایک گھر سے 19 کروڑ روپے مالیت کی قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے۔ واردات میں 200 تولے سونا، 20 تولہ ڈائمنڈ اور 7 گھڑیاں شامل تھیں جبکہ ڈاکو غیر ملکی کرنسی بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی صبح سحری کے وقت پیش آیا۔ متاثرہ شہری عامر اہل خانہ کے ساتھ گلبرگ سے سحری کرنے کے بعد گھر واپس لوٹے تو پہلے ہی چار ڈاکو سفید رنگ کی کار میں سوار ہو کر گھر میں موجود تھے۔

تحقیقات کے مطابق ڈاکوؤں نے چوکیدار کے بعد اہل خانہ کو ٹی وی لاؤنچ میں یرغمال بنایا اور بعد ازاں سفید رنگ کی کار میں فرار ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  واردات کے وقت گھر کے دیگر گارڈز بھی موجود تھے، لیکن وہ سحری کے بعد اپنے کمرے میں سو رہے تھے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سیف سٹی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے۔

 ڈکیتی کی واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس سے ملزمان کی شناخت میں مدد مل سکتی ہے۔