ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آبی ذخائر کی صورتحال، واپڈا نے خطرے سے آگاہ کردیا

آبی ذخائر کی صورتحال، واپڈا نے خطرے سے آگاہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب دیسک : واٹر اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (واپڈا) کے ترجمان نے کہا ہے کہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی جبکہ تربیلا ڈیم کا 36 گھنٹے میں ڈیڈ لیول تک پہنچنے کا امکان ہے۔

آبی ذخائر کی صورتحال کے حوالے سے ترجمان واپڈا نے اہم بیان جاری کیا ہے کہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1050 فٹ پر آگئی، تاہم اسکے بعد اخراج بند کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول سے صرف 3 فٹ اونچا رہ گیا ہے، تربیلا ڈیم 36 گھنٹے میں ڈیڈ لیول تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1402 فٹ تک گر گئی، تربیلا میں پانی کا ذخیرہ 15 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کے حوالے سے ترجمان واپڈا نے کہا کہ منگلا میں پانی کا ذخیرہ 72 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 15 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔انہوں نے بتایا کہ تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک لاکھ 2 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ 

ترجمان کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 22 ہزار 200 جبکہ اخراج 20 ہزار کیوسک ہے جبکہ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 19 ہزار 900، اخراج 28 ہزار کیوسک ہے۔  چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 38 ہزار 400 جبکہ اخراج 27 ہزار کیوسک ہے، جبکہ ہیڈ مرالہ دریائے چناب میں پانی کی آمد 10 ہزار 800، اخراج 6 ہزار 100 کیوسک ہے۔ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 14 ہزار 300، اخراج 14 ہزار 300 کیوسک ہے۔