ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کالج میں ڈانس کی محفل؛ تماش بین پرنسپل اور وائس پرنسپل برخواست

Khwaja Ghulam Farid College, Khwaja Ghulam Farid University, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: رحیم یارخان کے گورنمنٹ خواجہ فریدگریجویٹ کالج کے پرنسپل اور وائس پرنسپل کو عہدوں سے ہٹا دیاگیا۔ 

کالج کے نئے پرنسپل کے اعزاز میں27فروری کو "میوزیکل نائٹ" کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں فی میل سٹوڈنتس نے ڈانس کئے۔ ان ڈانس کرتی فی میل سٹوڈنتس کی ویڈیوز سوشل پلیٹ فارمز پر پھیل گئیں تو بہت تنقید ہوئی کہ سرکاری ادارہ میں پرنسپل کے تقرر پر مجرے کیوں کروائے جا رہے ہیں۔  تنقید بڑھی تو ایک تو پنجاب کی حکومے نے سرکاری تعلیمی اداروں میں ڈانس کی سرگرمی ہی بند کروا دی، دوسرے  ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنت نے اپنے اعزاز میں مجرے منعقد کروانے والے تماش بین پرنسپل اور وائس پرنسپل دونوں کو عہدوں سے برخواست کر دیا اور کالج سے لاہور بلا لیا۔

 سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے گورنمنٹ خواجہ فرید کالج کے پرنسپل پروفیسر جمیل خان اور وائس پرنسپل ارشد بیگ کوعہدے سےہٹاکرلاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سرکاری تعلیمی اداروں کی بدنامی کا سبب بننے والے اس واقعہ کی تحقیقات کے لئےکمیٹی بھی بنادی گئی ہے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز  پنجاب نے لاہور ڈویژن کے ڈائریکٹر کالجز کو مراسلے میں کہا کہ فن فیئر، اسپورٹس ڈے اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں کے دوران اساتذہ اور طلبہ ڈانس کرتے پائے گئے ہیں، تعلیمی اداروں میں ایسی سرگرمیوں کی کوئی جگہ نہیں۔