ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غلط معلومات سے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچ سکتا ہے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
کیپشن: Army Chief
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور میں نئی آرٹلری گنز کی شمولیت کی تقریب میں شرکت کی اور لمز میں اساتذہ اور طلباء سے ملاقات بھی کی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں غلط معلومات اور پراپیگنڈا سے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچاسکتی ہیں ، اس کی شناخت کرکے مشترکہ ردعمل دینے کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کور آف آرٹلری میں ایس ایچ 15آرٹلری گنز کی شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر مستقبل کے میدان جنگ کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اس جدید ترین ہتھیاروں کے نظام کی شمولیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان جدید ترین گنز کی شمولیت سے رینج، جنگی میدان میں نقل و حرکت اور درستگی کے ساتھ دشمن کو نشانہ بنانے کی صلاحیت بڑھے گی ، جس سے یقینی طور پر پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں میں اضافہ ہوگا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان متحرک اور باصلاحیت نوجوانوں کی دولت سے مالا مال ہے ،ترقی کے لیے انسانی وسائل جدت اور ٹیکنالوجی میں ترقی بہت ضروری ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زور دیا کہ دشمن قوتیں غلط معلومات اور پراپیگنڈا سے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچاسکتی ہیں ، جس کی شناخت کرکے مشترکہ ردعمل دینے کی ضرورت ہے ،تاکہ اجتماعی طور پر اس کا مقابلہ کیا جاسکے۔

بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کا دورہ کیا، لمز پہنچنے پر وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد احمد ملک اور فیکلٹی ممبران نے ان کا استقبال کیا۔لمز کے طلباء اور فیکلٹی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کی مستقبل کی قیادت کی تیاری میں لمز کے کردار کو سراہا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor