ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: پراپرٹی ٹیکس وصولی ہدف سے پیچھے، موٹر برانچ بازی لے گئی

لاہور: پراپرٹی ٹیکس وصولی ہدف سے پیچھے، موٹر برانچ بازی لے گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:   محکمہ ایکسائز کی جانب سے رواں مالی سال کے دوران لاہور میں پراپرٹی ٹیکس وصولی کی کارکردگی توقعات کے مطابق بہتر نہ ہو سکی، جبکہ موٹر برانچ وصولیوں میں نمایاں برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق محکمہ ایکسائز نے رواں مالی سال کے دوران اب تک مجموعی طور پر ساڑھے 19 ارب روپے اضافی وصول کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں موٹر برانچ پہلے نمبر پر رہی، جس نے ساڑھے 18 ارب روپے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 2 ارب روپے اضافی وصول کیے۔ لاہور موٹر برانچ نے مجموعی ایکسائز ہدف کا 27 فیصد حاصل کیا۔

دوسری جانب پراپرٹی ٹیکس کی تینوں ریجنز کارکردگی میں نمایاں بہتری نہ دکھا سکیں۔

ریجن اے لاہور نے 5 ارب 41 کروڑ روپے کے ہدف کے مقابلے میں 3 ارب 61 کروڑ روپے وصول کیے اور آخری نمبر پر رہی جبکہ ریجن بی لاہور نے 9 ارب 10 کروڑ روپے کے ہدف کے مقابلے میں 7 ارب سے زائد وصول کیے اور بارہویں پوزیشن حاصل کی۔
اسی طرح ریجن ڈی لاہور ہدف کا 90 فیصد حاصل کرتے ہوئے گیارہویں نمبر پر رہی۔
صوبائی سطح پر سرگودھا ریجن نے ہدف سے 3 فیصد اضافی وصولی کر کے دوسری جبکہ گجرات ریجن نے 2 فیصد اضافی وصولی کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی ایکسائز نے رواں مالی سال کے 75 ارب روپے کے مجموعی ہدف کے حصول کے لیے تمام ڈائریکٹرز کو فیلڈ میں متحرک رہنے اور وصولیوں کی نگرانی مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔