ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

16 سال سے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار

16 سال سے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ے پی پولیس نے 16 سال سے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو ملتان ائرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم محمد ایاز کو گرفتار کر لیا۔

 ملزم محمد ایاز کو یو اے ای سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کے پی پولیس کو گزشتہ 16 سال سے مطلوب تھا۔

ملزم کے خلاف سال 2010 میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت تھانہ صدر، ہنگو میں مقدمہ درج تھا۔ ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ ملزم کو کے پی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer