ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں پہلی بار غیر مسلم طلبہ کے لیے الگ مذہبی نصاب منظور

پنجاب میں پہلی بار غیر مسلم طلبہ کے لیے الگ مذہبی نصاب منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:   پنجاب میں پہلی مرتبہ غیر مسلم طلبہ کے لیے علیحدہ مذہبی نصاب کی منظوری دے دی گئی ہے۔

  پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک اتھارٹی ( پیکٹا) نے تعلیمی سیشن 2026-27 سے نئی مذہبی درسی کتب کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف اقلیتی برادریوں کے طلبہ کو ان کے مذہب کے مطابق تعلیم فراہم کرنے کے لیے الگ نصاب متعارف کرایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسیحی طلبہ کے لیے " مسیحی تعلیم" جماعت اول سے نہم اور گیارہویں جماعت تک پڑھائی جائے گی جبکہ ہندو طلبہ کے لیے " سناتن دھرم" کی درسی کتب جماعت اول تا سوم کے لیے منظور کی گئی ہیں۔

اسی طرح سکھ طلبہ کے لیے " سکھ دھرم" کا نصاب جماعت اول تا سوم میں متعارف کروایا گیا ہے جبکہ کلاشا برادری کے طلبہ کے لیے پہلی بار " کلاشا تعلیم" کی درسی کتب شامل کی گئی ہیں۔

مزید برآں، بدھ مت سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے "بدھ مت" کی کتب جماعت اول تا سوم کے لیے منظور کی گئی ہیں جبکہ زرتشتی طلبہ کے لیے "زرتشتیت" کا نصاب جماعت اول تا پنجم تک منظور کیا گیا ہے۔

پیکٹا حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد اقلیتی برادریوں کو ان کے مذہبی عقائد کے مطابق تعلیمی سہولت فراہم کرنا اور تعلیمی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔

منظور شدہ نصاب کا اطلاق تعلیمی سیشن 2026-27 اور اس کے بعد کے تعلیمی سالوں سے ہوگا، جبکہ نوٹیفکیشن تمام تعلیمی بورڈز، ضلعی تعلیمی حکام اور متعلقہ اداروں کو ارسال کر دیا گیا ہے۔