ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ اور ایران میں امن معاہدہ طے پا گیا: شہباز شریف کی تصدیق

 امریکہ اور ایران میں امن معاہدہ طے پا گیا: شہباز شریف کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے امریکہ اور ایران کے درمیان طویل عرصے سے جاری سفارتی رابطوں کے نتیجے میں امن معاہدہ طے ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اسے خطے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس معاہدے کو باضابطہ شکل دینے کے لیے دستخطی تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں منعقد کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ مذاکرات کے کامیاب اختتام کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم امن سمجھوتہ سامنے آیا ہے، جس کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے اس پیش رفت میں قطر، سعودی عرب اور ترکیے کی سفارتی کوششوں اور ثالثی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان ممالک نے فریقین کے درمیان رابطوں کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیراعظم کے مطابق معاہدے کے تحت تمام محاذوں پر جاری فوجی کارروائیوں کو فوری اور مستقل بنیادوں پر روکنے پر اتفاق کیا گیا ہے، جبکہ لبنان سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں بھی عسکری سرگرمیاں ختم کرنے کا فیصلہ شامل ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ثالثی میں شامل ممالک رواں ہفتے مختلف سطحوں پر مزید ملاقاتیں کریں گے، جن میں معاہدے پر عملی عملدرآمد سے قبل تکنیکی اور انتظامی امور کو حتمی شکل دی جائے گی۔