عمران یونس: پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام انڈر گریجوایٹ پروگرامز کیلئے انٹری ٹیسٹ، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔
چیئرمین ایڈمیشن کمیٹی پرو وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے لاہور کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا، ڈاکٹر ریحان صادق، ڈاکٹر شاہزیب خان نے بھی لاہور کا امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔
ترجمان کے مطابق 33ہزار سے زائد طلباء و طالبات نے انٹری ٹیسٹ کے لئے رجسٹریشن کرائی،ملک کے 20 اہم شہروں میں داخلہ ٹیسٹ کے لئے امتحانی مراکز قائم کئے گئے۔
اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، پشاور، گلگت، سکردو میں امتحانی مراکز قائم کئے گئے،ملک بھر میں 114 امتحانی مراکز میں داخلہ ٹیسٹ لیا جا رہا ہے،تمام انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے 7 قسم کے انٹری ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں۔
انڈرگریجوایٹ داخلوں کے لئے 25 فیصد نمبر انٹری ٹیسٹ کے لئے مختص ہیں، طلباء و طالبات کی سہولت کے لئے 2 شفٹوں میں انٹری ٹیسٹ لیا جا رہا ہے۔
نیو کیمپس میں رہنمائی کیمپس، شٹل سروس کی سہولت دی گئی، والدین کے لئے مناسب جگہوں اور پانی کا انتظام کیا گیا۔