سٹی42: پی ٹی آئی کے "روگ وزیراعلیٰ" علی امین گنڈاپور نے پنجاب کی جیل پر مسلح حملے کی دھمکی دے دی۔
خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آج اچانک کسی کے اشتعال دلائے بغیر اشتعال میں آ کر دھمکی دی ہے کہ اس بار ہم اڈیالہ ہتھیار لیکر جائیں گے اور ہم پر گولیاں چلیں تو ہم بھی ٹھوکیں گے۔
اڈیالہ جیل جیانے والوں پر کبھی کسی نے گولی نہین چلائی اور نہ ہی حالیہ دنوں میں پنجاب حکومت یا جیل انتظامیہ کی طرف سے ایسا کوئی ارادہ ظاہر کیا گیا۔
پشاور میں تحریک انصاف کے جلسہ میں علی امین گنڈاپورنے کہا، انہوں نے کہا کہ اب ہم پر امن نہیں رہے، ڈنڈا مارو گے تو ہم بھی ڈنڈا ماریں گے، گولی ماروں گے تو گولی ماریں گے۔
’جب بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کال دی تو کے پی کے عوام فرنٹ لائن پر ہوتے ہیں، ابھی بھی ایسا ہی ہوگا، خان صاحب اس دفعہ ہم آئیں گے اور اڈیالہ جائیں گے، ہتھیاروں کے ساتھ آئیں گے، اگر گولی ماری تو ایک کے بدلے میں دو گولیاں ماریں گے بلکہ ماریں گے نہیں ٹھوکیں گے‘۔
اس موقع پر انہوں نے کارکنوں سے استفسار کیا کہ ہاتھ اٹھا کر بتاؤ۔ 22 جون کو سب نے اپنی تحصیل میں نکلنا ہے۔