جلالپور بھٹیاں میں بگولہ نمودار ہونےسےخوف پھیل گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب کے شہر حافظ آباد کے علاقے جلالپور بھٹیاں میں مٹی کا ایک بڑا بگولا نظر آیا جسے کئی کلومیٹر تک دیکھا گیا۔

 مقامی لوگوں نے اس منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بگولا زمین سے آسمان کی جانب گھومتا ہوا بلند ہوتا جا رہا ہے۔  اچانک بگولا نمودار ہونے سے سارے علاقہ میں خوف پھیل گیا۔ بگولے کے نمودار ہونے کے دوران گہرے بادلوں نے بھی فضا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا تھا۔

 خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے بیشتر خطے ان دنوں موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہیں۔ بالخصوص پاکستان کے مختلف حصوں میں ان دنوں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 یہ بگولے یا Tornadoes شدید ہوں تو  انتہائی تباہی مچا سکتے ہیں۔ایسے طوفانی بگولے پہلے کبھی   جنوبی ایشیا میں  نہیں دیکھے گئے۔ ان کی موجودگی غیرمعمولی امر ہے۔ طوفانی بگولے امریکا میں آتے رہتے ہیں اور کافی جانی ومالی نقصان کا سبب بنتے ہیں. لیکن موسمی تبدیلیوں کےباعث اب پاکستان کے عوام اور اداروں کو  ان بگولوں سمیت  دیگر قدرتی آفات کے لئے تیار رہنا ہوگا۔